تعاون کریں

دار العلوم فیض اکبری ایک غیر سرکاری علمی ادارہ ہے، اس کی کوئی خاص مستقل آمدنی نہیں، نہ ہی حکومت سے کوئی مالی امداد وصول کی جاتی ہے، الحمد للہ! دار العلوم کے جملہ مصارف اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل و کرم سے اہل خیر حضرات کے ذریعہ پورا فرماتاہے۔
دار العلوم میں شروع لے کر اب تک یہ معمول ہے کہ زکوٰۃ کی رقم صرف مستحق طلبہ پر خرچ کی جاتی ہے، اساتذۂ کرام اور عملہ کی تنخواہیں اور دیگر مصارف عطیات سے پورے کیے جاتے ہیں۔
دار العلوم فیض اکبری میں حسابات کا ایک مستقل شعبہ ہے، جس میں محاسب (اکاؤنٹنٹ) اور ان کے کئی معاون ہیں جو آمدنی اور خرچ کا باقاعدہ اندراج کرتے ہیں، زکوٰۃ، صدقات اور عطیات کی وصولی پر رسید جاری کرتے ہیں۔ جامعہ کے تمام حسابات سرکاری طور پر سالانہ آڈٹ کرائے جاتے ہیں۔
۲۰۲۲ کے حسابات کے مطابق، جامعہ کے اساتذہ کرام اور ملازمین کی تنخواہوں کا ماہانہ خرچہ تقریباً ۳لا کھ روپے سے زائدہے، جب کہ بجلی، گیس، ادویات، علاج ومعالجہ کے اخراجات اس کے علاوہ ہیں جو تقریباً ۱؍ لاکھ روپے سے زائد ہیں۔ اسی طرح سالانہ کل اخراجات ستر۷۰ لاکھ روپے کے قریب ہیں۔
دار العلوم فیض اکبری کے سربراہ اعلیٰ حضرت سید علی اکبر شاہ جیلانی (عرف باوا صاھب قبلہ اور اساتذۂ جامعہ کا جذبہ سلف صالحین کے طریقہ پر دین اسلام اور علوم اسلامیہ کی خدمت کرنا ہے، اپنی شہرت اور بڑی بڑی تنخواہیں ہرگز مقصد نہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ کم سے کم تنخواہوں پر قناعت کرتے ہوئے خدمتِ دین سر انجام دے رہے ہیں، و للہ الحمد۔
اہل خیر حضرات سے پر خلوص گذارش ہے کہ اپنے اس دینی و علمی ادارہ کی بھرپور تعاون کریں اور عند اللہ ماجور ہوں۔
جامعہ کے درج ذیل اکاؤنٹ میں عطیات، صدقات اور زکاۃ وغیرہ جمع کروائے جاسکتے ہیں:

Bank o f Baroda account number:
Account number: 16060100003073
Branch : Mundra.
IFSC code: BARB0MUNDRA (After ”B” is zero)

ICICI account number:
Account number :072705000676
Branch: Mundra
IFSC code: ICIC0000727

Mobile number: 9879083876
9925633245

اکاؤنٹ میں رقم بھیجنے کے ساتھ جامعہ کے ای میل میں duf672239@gmail.com یہ تفصیل بھی ضرور ارسال کیجیے کہ کل رقم کتنی ہے اور کس مد میں ہے؟ (مثلاً زکاۃ، صدقہ فطر، فدیہ، کفارہ، منت، نفلی صدقہ یا عطیہ وغیرہ میں سے کیا ہے؟)
اس کارِ خیر میں حصہ لینے کے لیے صرف حلال آمدنی ہی استعمال کی جائے۔ حرام آمدنی مثلاً رشوت، سود، وغیرہ کی آمدنی سے اس کار خیر میں حصہ نہ لیں!
جزاکم اللہ خیراً