امتحانات
سہ ماہی امتحان (ذی الحجہ کے آخری ہفتے میں)
شش ماہی امتحان (ربیع النورکے پہلے ہفتے میں)
نوماہی امتحان (جمادی الآخرہ کے آخری ہفتے میں)
سالانہ امتحان (شعبان کے پہلے ہفتے میں)
امتحانات سے چندروز قبل طلبہ کے رول نمبرنوٹس بورڈ پر لگائے جاتے ہیں اور امتحان کے نظام الاوقات کا اعلان کردیا جاتا ہے،اسی طرح امتحان سے قبل طلباء کا اجتماع منعقد کیا جاتا ہے جس میں صدر المدرسین صاحب قبلہ امتحان کے قواعد وضوابط کی یاد دہانی کراتےہیں۔
تحریری امتحانات کا دورانیہ آٹھ د ن کا ہوتا ہے ،ابتدائی درجات کا تقریری امتحان بھی اسی ہفتے کے دوران ہوتا ہے ۔
عام طور پر ششماہی کے تمام امتحانات تحریری ہوتے ہیں ، البتہ سالانہ میں بعض مضامین کا امتحان تقریری لیا جاتا ہے ، تحریری امتحانات میں عموماً ہر پرچے کے لیے تین گھنٹے کا وقت ہوتا ہے، پرچہ شروع ہونے کے مقررہ وقت سے پندرہ منٹ قبل گھنٹہ بجتا ہے ، پہلے صلاۃ و سلام ہوتا ہےاور اس کے بعد طلباء امتحان ہال میں داخل ہوکر اپنے رقم الجلوس (رول نمبر) کی ترتیب سے بیٹھ جاتے ہیں ، ہر طالب علم کا رقم الجلوس کارڈ کی صورت اسے امتحان سے پہلے ہی دے دیا جاتا ہے، پندرہ منٹ بعد دوسرا گھنٹہ بجتا ہے اور سوالیہ پرچے تقسیم کردیے جاتے ہیں اور طلبہ اساتذہ کی نگرانی میں پرچے حل کرنا شروع کرتے ہیں ،امتحان شروع ہونے کے دو گھنٹہ بعد طالب علم پرچہ جمع کرا کر جا سکتا ہے ،اس سے پہلے اگر وہ پرچہ لکھنے سے فارغ بھی ہو جائے تو اس کو امتحان ہال سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوتی ۔
درجہ ثالثہ سے ثامنہ تک کے سوالیہ پرچے عربی زبان میں ہوتے ہیں جبکہ بقیہ درجات کے پرچے اردو زبان میں ہوتے ہیں ۔سہ ماہی اور شش ماہی امتحانات میں سوالات کے پرچے دار العلوم فیض اکبری میں پڑھانے والے مدرسین خود بناتے ہیں جبکہ سالانہ امتحان کے پرچے دوسرےا دارے کے اساتذہ بناتے ہیں،سوالیہ پرچوں کو صدر المدرسین و ناظم تعلیمات کی نظر ثانی کے بعد حتمی شکل دی جاتی ہے۔
نتائج امتحانات
امتحان کی کاپیاں چیک ہونے کے بعد نتائج کی باری آتی ہے ،اس کے لیے سب سے پہلے صدر المدرسین صاحب نتائج کا بغور جائزہ لیتے ہیںاور اس کے بعد نوٹس بورڈ پر تمام درجات کے نتائج چسپا کردیے جاتے ہیں ۔امتحان کے نتائج نکلنے کے بعد دارالعلوم کے تمام اساتذہ کرام کا اجلاس بلایا جاتا ہے جس میں ہر ہر جماعت کے نتائج پر تبصرہ ہوتا ہے اور جائزہ لیا جاتا ہے ۔اس کے بعد طلبہ کے اجتماع میں نتائج کا اعلان کردیا جاتا ہے ،ان کو امتحان اور دیگر اصلاحی امور سے متعلق نصائح کیے جاتے ہیں اورہرجماعت میں اول ،دوم ، سوم آنے والے طلبہ کو انعام دیا جاتا ہے نیز نوے فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کو بھی انعامات دیے جاتے ہیں ۔
اردو